کراچی: لیاری، خطرناک قرار دی گئی 46 عمارتیں خالی کرانے کی ہدایت
کراچی کے علاقے لیاری میں پانچ منزلہ عمارت گرنے کے بعد علاقے میں خطرناک قرار دی گئیں چھیالیس عمارتیں فوری خالی کرائی جانے کیلئے فہرست ڈپٹی کمشنر جنوبی کو ارسال کردی گئی۔
بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے شہری انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ فہرست میں شامل عمارتوں کو فوری خالی کرایا جائے۔
کراچی کے علاقے کی 46 عمارتیں فوری خالی کرانے کی ہدایت کردی گئی، خطرناک قرار46عمارتوں کی فہرست ڈپٹی کمشنر جنوبی کو ارسال کردی گئی۔
بلڈنگ کنٹرول حکام کے مطابق عمارتیں فوری خالی نہ کرائی توجانی نقصان کا اندیشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے میں 100 سے زائدخطرناک عمارتیں ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.